لسبیلہ، مضر صحت گٹکا اور ماوا کی سرعام فروخت جاری ،شہر میں منہ کے کینسر پھیلنے کا خدشہ

اوتھل(قدرت روزنامہ)لسبیلہ کے ضلعی ہیڈکوارٹر اوتھل میں مضر صحت گٹکا اور ماوا کی فروخت پر ضلعی انتظامیہ کی چند دن پابندی کے بعد دوبارہ گٹکا اور ماوا کی سرعام فروخت جاری مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی کینسر جیسے موذی مرض پھیلنے کا خدشہ عوامی حلقوں کا فوری نوٹس لینے مطالبہ تفصیلات کے مطابق ضلع لسبیلہ کے صدرمقام اوتھل میں مضرصحت گٹکا اور ماوا کی فروخت پر چند دن پابندی کے بعد دوبارہ فروخت سرعام جاری ہے انتظامیہ کاروائی سیگریزاں ہے اوتھل شہر میں اس کے استعمال میں خطرناک حد تک اضافہ جس کی وجہ سے گلے اور منہ کا کینسر پھیلنے کا خدشہ ہے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ اب گٹکا اور ماوا کی لت دیہی علاقوں تک بڑی تیزی کے ساتھ پھیل چکی ہے. اور اس لت میں نوجوانوں سمیت کم عمر بچے بھی مبتلا ہو چکے ہیں.اوتھل کے عوامی حلقوں نے کمشنر قلات اور ڈی آئی جی پولیس قلات رینج سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ مضر صحت زہرہلے گٹکااور ماوا کے خلاف بلاتفریق سخت کارروائی عمل میں لاکر شہر گٹکابنانے والی فیکٹریوں کو مکمل سیل کیا جائے اورگٹکافروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے .تاکہ شہری گٹکا ماوا سے پھیلنے والی مہلک بیماری سے بچ سکیں . .

.

متعلقہ خبریں