ماشکیل میں انٹرنیٹ سروس نہ ہونے کے برابر، سرکاری ملازمین و طلبہ مشکلات سے دو چار


ماشکیل(قدرت روزنامہ)ماشکیل میں موبائل نیٹ ورک لوگوں کے لیے درد سر بن گئے ہیں چالیس ہزار آبادی پر مشتمل سرحدی علاقے میں موبائل نیٹ ورک نہ ہونے کے برابر ہے علاقے میں تھری جی فور جی صرف نام کے ہیں صارفین کے مہنگے پیکیجز ضائع ہو رہے ہیں نیٹ ورک نہ ہونے کی باعث کاروباری حضرات سرکاری ملازمین اور طلبا مشکلات سے دوچار ہے جبکہ بجلی نہ ہونے کی صورت میں بھی سرحدی علاقے کے کاروباری حضرات کو نیٹ ورک لوڈشیڈنگ نے شدید مشکلات کا شکار بنا دیا ہے علاقے کے سیاسی و سماجی اور کاروباری حضرات نے متعلقہ حکام سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔