تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق


تربت(قدرت روزنامہ)تربت میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پو لیس کے مطابق تربت کے علا قے آپسر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے عابد نامی شخص جاں بحق ہو گیا، پو لیس نے لاش کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا مزید کارروائی جا ری ہے۔