بلوچستان ،سمندرمیں طغیانی کا خدشہ، ماہی گیروں کو الرٹ جاری

گوادر(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوؤں و جھکڑ چلنے سے سمندر میں طغیانی کا خدشہ،ماہیگیر گہرے سمندر جانے سے گریز کریں، فشریز گوادر کی جانب اعلامیہ جاری . تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریزگوادر کے ایک اعلامیہ کے مطابق تمام ماہی گیروں کو اطلاع دی گئی کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے محکمہ ماہی گیری کو اطلاع دی گئی ہے کہ موسمی اعداد شمار کے مطابق ہوا کا کم دباؤ مغربی بنگال میں موجود ہے جو کہ اگلے دو روز کے دوران مغرب کی جانب بڑھے گا جس کی وجہ سے 25 اگست (رات) سے طاقتور مون سون ہوائیں داخل ہونگی مورخہ 26اگست 2024سے لیکر 29اگست 2024 کے دوران بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں تیز ہوں/جھکڑ چلنے سے سمندر میں طغیانی کا خدشہ ہے اور وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے .

لہذا تمام ماہیگیران کو مطلع وتاکید کی جاتی ہے کہ 26اگست 2024 سے لیکر 29اگست 2024 تک گہرے سمندر جانے سے گریز کریں اور اپنی کشتیاں بمعہ انجن ، جال اور دیگر ماہی آلات کو محفوظ کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ کسی قسم کی نقصانات اور پریشانی دوچار نہ ہوسکیں . . .

متعلقہ خبریں