پسنی میں موٹر سائیکل حادثے کا شکار، دو افراد زخمی


پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی کے قریب کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتار موٹر سائیکل حادثے کا شکار، دو افراد شدید زخمی، ایک کی حالت تشویشناک ۔ اطلاعات کے مطابق پسنی کے علاقہ کلمت کے قریب کوسٹل ہائی وے پر تیز رفتار موٹر سائیکل سلپ ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی، جس سے موٹر سائیکل سوار امین ولد گزین سکنہ اورماڑہ ارر عبدالحمید ولد گنجین سکنہ پسنی شدید زخمی ہوگئے، کوسٹل ہائی وے پولیس کے اہلکاررں نے دونوں زخمیوں کو پاک عمانی گرانٹ ہسپتال پہنچایا گیا، جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے، زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔