سمندر میں جانیوالا پسنی کا ماہیگر کشتی سمیت لاپتا
پسنی(قدرت روزنامہ)پسنی سے ماہیگیر لاپتہ ، ذرائع کے مطابق زاہد ولد سبزل سکنہ وارڈ نمبر 6 پسنی اپنے سپورٹ کشتی کے ساتھ کل جمعہ کو کانچ روڈ سے ماہیگیری کے لیے سمندر کے لئے نکلا تھا جو تاحال لاپتہ ہے، خاندان نے اس کی تلاش میں مدد کی اپیل کی۔