بلوچستان میں کیسکو صارفین پر واجبات 663 ارب روپے سے تجاوز کرگئے
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کیسکو کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بلوچستان میں کیسکو کے صارفین پر واجبات 663 ارب روپے سے تجاوز کرگئے۔ زرعی صارفین پر 510 ارب 50 کروڑ روپے واجب الادا ہیں۔ بلوچستان حکومت نے زرعی سبسڈی کی مد میں 53 ارب روپے ادا کرنے ہیں۔ وفاقی حکومت نے کیسکو کو زرعی سبسڈی کی مد میں 20 ارب روپے دینے ہیں۔ بلوچستان حکومت کے محکموں کے ذمے 39 ارب روپے کے واجبات ہیں۔ گھریلو صارفین نے 35 ارب روپے کے بلز ادا کرنے ہیں۔ بلوچستان کے کمرشل اور انڈسٹریز صارفین کے ذمے 3 ارب روپے ہیں، صوبے میں وفاقی محکموں کے ذمے 3 ارب روپے کے واجبات ہیں۔