دہشت گرد مذموم مقاصد کیلئے معصوم اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنا رہے ہیں، شاہد رند


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ترجمان صوبائی حکومت شاہد رند نے پشین اور نوشکی میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان صوبائی حکومت نے ان افسوسناک واقعات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سماج دشمن اور ریاست مخالف عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں انہوں نے کہا کہ دہشت گرد اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے معصوم اور بے گناہ افراد کو نشانہ بنا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ پشین بم دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں گی جس کے لئے محکمہ صحت کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔