اسمگلنگ میں سہولت کاری، کوئٹہ میں کرپٹ پولیس اہلکاروں کی فہرستیں تیار


حب(قدرت روزنامہ)ایرانی تیل مصنوعات سمیت دیگر نان کسٹم ڈیوٹی پیڈ اشیاءاور کابلی گاڑیوںکی اسمگلنگ میں سہولت کاری کے الزام میں بلوچستان کے درجنوں لیویز اہلکاروں کے بعد پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کاروائی کا عندیہ ذرائع بتاتے ہیں کہ اس حوالے سے سینٹرل پولیس آفس کوئٹہ میں فہرستیں تیار کر لی گئی ہیں ذرائع بتاتے ہیں کہ صوبے کے دیگر علاقوں سمیت حب اور لسبیلہ ڈسٹرکٹ کے پولیس افسران اور اہلکاروں کے نام بھی مذکورہ فہرست میں شامل ہیں واضح رہے کی حال ہی میں حب س تبادلہ ہونے والے ایک پولیس آفیسر حب میں اسمگلنگ میں مبینہ سہولت کاری کے حوالے سے سر فہرست ہیں تاہم عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسمگلنگ میں سہولت کار ی کے حوالے سے چھوٹے ملازمین کو نشانہ بنانے کے بجائے اس معاملے میں ملوث ہونے کی چھوٹ دینے اور مال کما کر لانے والے ضلعی افسران کے خلاف کاروائی کی جائے کیونکہ کسی بھی ادارے کے سربراہ کی اجازت اور لاپرواہی کے بغیر کسی ماتحت ملازم کو ہرگز یہ جرت نہیں ہوتی کہ وہ بھتہ خوری کر ے جبکہ ضلع لسبیلہ اور ضلع حب کی حدود میں لیویز اور پولیس کی جو قانونی اور غیر قانونی چیک پوسٹیں قائم ہیں وہ سب ضلعی افسران کی اجازت اور آشیر باد سے قائم کی گئی ہیں اور وہاں اہلکاروں کی تعیناتی بھی ضلعی افسران کی منشاءاور مرضی یا پھر اُنکے دست راست افسران کے مشورے سے کی جاتی رہی ہے عوامی حلقوں کا مطالبہ ہے کہ کاروائی اگر بڑے افسران کے خلاف ہو گی تو وہ تمام دیگر چھوٹے ملازمین کےلئے بھی عبرت کا باعث ہو گی ۔