سندھ؛ 7ماہ کے دوران 2023 کی بہ نسبت ڈینگی کیسز میں 135 فیصد اضافہ


کراچی(قدرت روزنامہ)سندھ میں رواں سال کے ابتدائی 7 ماہ کے دوران 2023 کی نسبت ڈینگی کیسز میں 135 فیصد اضافہ دیکھا گیا .
محکمہ صحت کے مطابق سندھ میں گزشتہ سال جنوری سے جولائی کے درمیان ڈینگی کے 440 کیسز رپورٹ ہوئے تھے جبکہ رواں سال کے ابتدائی 7 مہینوں میں سندھ میں ڈینگی کے 1034 کیسز رپورٹ کیے جا چکے ہیں .


سندھ میں رواں سال اب تک ڈینگی بخار کے 1167 کیسز رپورٹ کیے جا چکے ہیں جن میں سے 1022 کا تعلق کراچی سے ہے .
رواں سال 83 ڈینگی کیسز حیدرآباد، 34 میرپور خاص، 12 کیسز سکھر جبکہ لاڑکانہ اور شہید بینظیرآباد میں ڈینگی کے 8 ،8 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں .
اس سال کراچی میں سب سے زیادہ 329 ڈینگی کیسز ضلع شرقی سے رپورٹ کیے گئے . رواں سال اب تک سندھ میں ڈینگی کے سبب ایک ہلاکت رپورٹ ہوئی، جس کا تعلق کراچی سے ہے .

. .

متعلقہ خبریں