ریما خان کے ہاں دوسرے بیٹے کی پیدائش؟ مداحوں کیجانب سے مبارکباد


لاہور(قدرت روزنامہ) ماضی کی مقبول فلم اسٹار ریما خان نے اپنے ساتھ نومولود بچے کی تصاویر شیئر کیں جو کہ معمہ بن گئی ہیں۔
ریما خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اپنی نئی تصویر پوسٹ کی جن میں اداکارہ کے ہمراہ اُن کے شوہر موجود ہیں جبکہ اسی تصویر میں اس جوڑے نے نومولود بچے کو بھی گود میں اُٹھایا ہوا ہے۔
اداکارہ نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ماں بننا زندگی کے بارے میں کسی کے بھی نقطہ نظر کو بدل سکتا ہے، ماں بننے کے بعد زندگی صبر اور غیر مشروط محبت کا گہرا احساس پیش کرتی ہے۔
اُنہوں نے اپنی پوسٹ یہ میں واضح نہیں کیا کہ تصویر میں نظر آنے والا بچہ اُن کا ہے یا پھر کسی اور کا ہے لیکن اس تصویر نے ریما خان کے مداحوں کو اُلجھن میں ڈال دیا ہے۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Reema khan (@iamreemakhan)


ریما خان کی تصویر پر تبصرے کرتے ہوئے جہاں کچھ مداحوں نے اُن سے پوچھا کہ کیا یہ آپ کا بچہ ہے؟، تو وہیں کئی مداح ایسے بھی تھے جنہوں نے اپنی طرف سے اندازے لگاتے ہوئے اداکارہ کو دوبارہ بننے کی مبارکباد پیش کی۔
سوشل میڈیا صارفین نے ریما خان سے یہ سوال بھی کیا کہ اداکارہ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے یا پھر تیسرے بچے کی؟
ریما خان اور مذکورہ بچے کی تصویر سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جہاں اداکارہ کے ہاں ممکنہ طور پر دوسرے بچے کی پیدائش کی چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں۔

 

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 

A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)


واضح رہے کہ ریما خان نے سال 2011 میں پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹر طارق شہاب سے شادی کی تھی اور ان کے ہاں 2015 میں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔
ریما خان شادی کے بعد سے شوبز انڈسٹری سے دور ہیں لیکن وہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں۔