پی ٹی آئی نے اسلام آباد کے بعد لاہور جلسہ بھی ملتوی کر دیا


لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد کے بعد لاہور جلسہ بھی ملتوی کر دیا۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے لاہور میں 27 اگست کو جلسے کا اعلان کر رکھا تھا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے لاہور جلسہ ملتوی کر دیا۔تحریک انصاف لاہور کی قیادت میدان میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے جلسے کی تیاریاں نہ ہوسکیں۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ٹی آئی لاہور کی قیادت اختلافات کا شکار ہے، لاہور کے کارکنان بھی قیادت سے نالاں ہیں، پی ٹی آئی نے لاہور جلسے کا اعلان کیا تھا تا ہم اس کے لئے کوئی تیاریاں نہ جاسکیں۔ ذرائع کے مطابق جلسے کے لئے کوئی متحرک نہیں تھا ، اس لیے جلسہ ملتوی کردیا گیا۔