لورالائی میں ٹریفک حادثہ،ڈرائیور جاں بحق،مزدور زخمی
لورالائی(قدرت روزنامہ)کوئٹہ روڈ سرکی جنگل کے مقام پر گوبھی سے لوڈ مزدا ٹرک نمبر SAB117 کا ٹریلر کیساتھ ایکسیڈنٹ مزدا ٹرک کا ڈرائیور ندیم کامران ولد غلام مصطفی قوم پتافی ساکن جام پور ضلع راجن پور موقع پرجاں بحق. ٹرک میں سوار مزدور نورشاہ ولد عبدالعلی قوم حمزازئی ساکن شرن حمزازیی لورالائی شدید زخمی ہو گیا نعش اور زخمی. کو ٹیچنگ ہسپتال میں لایا گیا مزید کاروائی مقامی لیویز کر رہی ہے