بھاگ ،سیلابی پانی سے اسکول کی عمارت خستہ، طلباء کی زندگیاں خطرے میں


بھاگ(قدرت روزنامہ)ڈپٹی کمشنر کچھی کی ہدایت پراسسٹنٹ کمشنر بھاگ نوید بلوچ نے بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ گوٹھ پہوڑ کے ہائی سکول کا دورہ سکول کے ہیڈماسٹر احسان احمد ابڑو نے انہیں نقصانات سے آگاہ کیا اس موقع پر بابووارث و سکول کے سٹاف بھی موجود تھے اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر بھاگ نوید بلوچ نے سکول کی عمارت ریکارڈ چیک کیا اور کہا کہ سیلابی پانی سے سکول کی عمارت بوسیدہ اور فرنیچر اور ریکارڈ تباہ ہو چکا ہے سکول میں موجود دیگر سکولوں کے کلسٹر سمیت تمام سامان سیلاب سے ملیا میٹ ہو گیا جس کی رپورٹ ڈی سی کچھی اور متعلقہ حکام کو پیش کی جائیں گی اسسٹنٹ کمشنر نے کہا گزشتہ ایک ہفتہ سے نکاسی آب کا سلسلہ جاری ہے عمارت کے خستہ ہونے کے باعث تعلیمی درس تدریس دس دن سے معطل ہے تعلیمی سرگرمی کو بحال کرنے کے لیے متبادل جگہ کی کوشش کررہے ہیں اور متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا ہے انہوں نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہیں دکھی انسانیت کی خدمت سے بڑھ کر کوئی چیز نہیں دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے سیلاب متاثرین کو ریلیف فراہم کررہے ہیں اس حوالے سے کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔