چاغی سے گردی جنگل جانیوالی روڈ کی حالت زار توجہ کی منتظر


چاغی(قدرت روزنامہ)چاغی ٹو گردی جنگل روڈ کی حالت ابتر ہو گئی ہے چاغی ٹو گردی جنگل روڈ پر کئی جگے کھڈے بن ہیں شہری اور ٹرانسپورٹرز مشکلات سیدوچار حکام نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق چاغی ٹو گردی جنگل روڈ کئی جگہوں سے ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہیں چاغی کرکٹ گراؤنڈ کے قریب سے دشتِ گوران تک روڈ پر بڑے بڑے کھڈے بنے ہیں گرد غبارسے مسافر اور ٹرانسپورٹرز سخت پریشان رہیتے ہیں چاغی کے عوام اور ٹراسپورٹرز کو ذراہع آمد رفت میں شدید دشہواریوں کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہیں اور ایمر جنسی میں مریضوں کو خستہ حال سڑ کوں کی وجہ کئی گھنٹے لگتے ہے اور روڈ ناقابل سفر بن گئے ہیں عوامی حلقوں نے ایم پی اے چاغی حاجی صادق خان سنجرانی ایم این اے رخشاں ڈویڑن حاجی میر عثمان بادینی ، اور وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے اپیل کی ہےکہ چاغی ٹو گردی جنگل روڈ کے لیے فنڈز جاری کیے جائیں تاکہ چاغی کے عوام کو اس خستہ حال روڈ سے چھٹکارہ مل سکیں۔