کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔ لیویز کے مطابق اتوار کو کو ئٹہ کے نواحی علا قے دشت سپیزنڈ اینٹ بھٹوں کے ایریا میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاویدعلی ولد محمدگل جاں بحق ہوگیا جسے فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، واقعے کی اطلا ع ملتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھا ری نفری نے جائے وقوعہ پہنچ کر علا قے کو گھیرے میں لینے کے بعد شواہد اکھٹے کر کے ملزمان کی تلا ش شرو ع کر دی۔