کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 60 روپے فی کلو کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔تفصیلات کے مطابق مرغی کے گوشت کی قیمت 60 روپے فی کلو کی کمی کے بعد اب 700 روپے سے کم ہو کر 640 روپے ہوگئی ہے۔ انڈوں کی فی درجن قیمت 300 روپے برقرار ہے جو گزشتہ ہفتے انڈے کی فی درجن قیمت 280 سے بڑھ کر 300 روپے ہوگئی تھی۔