کوئٹہ ،ہسپتالوں کی نجکاری عوام کو ذبیحہ کرنے کا مترادف ہے،پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)پاکستان پیرامیڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن ضلع کوئٹہ کے صدر غلام سرور چئیر مین عبدالحنان درانی سئینر نائب صدر یعقوب ساسولی امیر حمزہ لہڑی ہدایت جمالی حنیف کاکڑ حاجی شاہ امجد خان قاسم کاکڑ عبدالستار قمبرانی شاہ نظر و دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں سول ہسپتال سمیت صوبے کے دیگر ہسپتالوں کو پی پی پی یعنی پرائیوٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت چلانے کو عوام کے ذیبحہ کرنے اور عوامی خون کو چھوسنے کے مترادف ہے جو ٹیسٹ 50 روپے میں ہوتے تھے نجکاری کے بعد عوام وہی ٹیسٹ ہزاروں روپے میں کرینگے جہاں تک صحت کی دوسری سہولیات ہیں وہ بھی ہوش باختہ ہوں حکومت ہسپتالوں کو پی پی پی کے تحت چلانے سے بہتر ہے کہ ہسپتالوں کو جدید ٹیکنالوجی مشینری ادویات کی کمی ودیگر بنیادی سہولیات سے رہستہ کریں تاکہ بلوچستان کے ازل سے پسے ہوئے عوام جو کہ بے روزگاری اور دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں انہیں کم از کم بہتر علاج معالجہ تو نصیب ہوسکے ج بھی محکمہ صحت میں نجکاری کو رکنے کے لئے محکمہ صحت جتنے بھی تنظیموں نے اتحاد واتفاق کا مظاہرہ نہیں کیا اور ہر ایک اپنی ڈیڈ اینٹ کی مسجد بناکر اور پھگڑی کی جنگ میں مصروف رہے تو مستقبل قریب میں سب کے سب پاش پاش ہونگے لہذا محکمہ صحت کی تمام تنظیموں کو نجکاری سمیت دیگر درپیش مسائل کے حل کے لئے ایک پلیٹ فارم پر اکھٹا جدوجہد کرنے کی ضرورت ہے