بلوچستان، چہلم کے دوران سیکیورٹی پلان تیار، متعدد اضلاع میں موبائل سروس معطل ہوگی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں چہلم امام حسین کا جلوس کل عقیدت اور احترام سے منا یا جا ئے گا سیکیورٹی پلان تیار بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس معطل رہے گی تفصیلات کے مطابق بلوچتان بھر میں چہلم امام حسین کا جلوس کل عقیدت اور احترام کے ساتھ منا یا جائے گاہزارہ ٹاون امام بارگاہ مہدی سے جلوس بر آمد ہوگا جلوس میں 22دستے ہوں گے کوئٹہ علمدار روڈ سے امام بارگاہ مومن آباد سے جلوس بر آمد ہوگا جلوس میں 21دستے شامل ہوں گے جو مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے بہشت زینب قبرستان پر اختتام پزیر ہوگا جلوس کی قیادت بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر آغا جواد رفیعی کرینگے ،بلوچستان پولیس نے سیکیورٹی پلان تیار کرلیا جلوس کی سیکیورٹی کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں پولیس ایف سی اور سادہ کپڑوں میں ملبوس اہلکار جلوس کی روٹ پر تعینات کردیے گئے ذرائع کے مطابق چہلم امام حسین جلوس کے موقع پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں موبائل سروس بند رہے گی