سبی میں مری اور بنگلزئی قبائل کے درمیان تصادم، ایک شخص جاں بحق، ایک زخمی


سبی(قدرت روزنامہ)سبی کے علاقے تلی میں مری اور بنگلزئی قبائل کے دو گروپوں میں تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔لاش اور زخمی کو سول اسپتال سبی منتقل کیا گیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت حسین ولد شیر دل قوم بنگلزئی جبکہ زخمی کی امیر حمزہ ولد محمد حسن کے نام سے ہوئی۔