فرائض سے غفلت پر سول اسپتال ٹراما سینٹر کوئٹہ کے چار ڈاکٹروں کا تبادلہ


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)فرائض میں غفلت برتنے پر سول اسپتال ٹراما سینٹر کے چار ڈاکٹرز کا تبادلہ ۔ تبدیل ہونے والے ڈاکٹرز نے گزشتہ روز پشین دھماکہ کے زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی سے انکار کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق تبدیل ہونے والوں میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا عہدیدار بھی شامل ہے۔ ڈاکٹرسیدال،سلیم محمود،جہانزیب خان اور ڈاکٹر انور کو کوئٹہ سے باہر بھیج دیا گیا۔ مذکورہ ڈاکٹرز نے مطالبات پیش کئے بغیر ایمرجنسی کے وقت آنے سے انکار کیا۔ ایک فارماسسٹ کو بھی ٹراما سینٹر سے تبدیل کردیا گیا۔