اہلکاروں کی جانب سے شہریوں کو تنگ کرنے کی شکایت پر ایس ایچ او معطل ہوگا، ڈی آئی جی کوئٹہ
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز احمد گورایہ نے سختی سے تمام ایس ایچ اوز کو مخاتب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں رات کے اوقات پولیس موبائل اور موٹر سائیکل پر گشت کرنے والوں کی شکایت بہت زیادہ آرہی ہیں۔ انہوں نے اپنے ایک آڈیو پیغام میں کہا ہے کہ آئندہ پولیس موبائل اور موٹر سائیکل پر گشت کرنے والوں کی رشوت لینے کی شکایت آئی تو ایس ایچ او اپنے آپ کو معطل سمجھیں، روزانہ شریف لوگوں کو رات کے اوقات میں تنگ کیا جارہا ہے اور اکثر پولیس اہلکار نیم پلیٹ نہیں لگا رہے ہیں، پولیس کا کام مشکوک گاڑیوں کو دیکھنا ہے اور اس کی وجہ ہونی چاہیے کاغذات چیک کرنا آپ کا کام نہیں ہے۔