قلات میں مسلح افراد کی فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر اور لیویز اہلکار زخمی


قلات(قدرت روزنامہ)قلات میں لیویز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ۔ مسلح افراد کی فائرنگ اسسٹنٹ کمشنر اور لیویز اہلکار زخمی ہوگئے۔ واقعے کے بعد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ کمشنر قلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر آفتاب احمد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔