بیلہ میں بم دھماکے اور فائرنگ، قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، علاقے میں خوف و ہراس


بیلہ(قدرت روزنامہ)بیلہ شہر کے شمالی جانب بائی پاس سے متصل علاقے میں زور دار دھماکوں کی آوازیں، کافی دیر سے فائرنگ کی آوازیں جاری ہیں، دھماکوں سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے، علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ بیلہ بائی پاس کے ساتھ ہی واقع ایف سی کیمپ کے قریب سے دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں آرہی ہیں۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات آنا باقی ہیں۔