بلوچستان میں مختلف مقامات پر مسلح افراد نے مرکزی شاہراہیں بند کردیں
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)کوئٹہ کو ایران سے ملانے والی آر سی ڈی شاہراہ کو مسلح افراد نے بند کردیا ہے۔ مسلح افراد نے بولان شاہراہ کو ہر طرح کی آمد و رفت کے لیے بند کردیا ہے۔ کوئٹہ کراچی شاہراہ کو مسلح افراد نے دو مقامات پر ہر طرح کی آمد ورفت کے بند کردیا ہے۔ تربت ٹو مند شاہراہ کو مسلح افراد نے بند کردیا۔ تربت کے علاقے ھوت آباد، تگران، عبدوئی شاہراہ، ہیرونک سی پیک روڈ، کوئٹہ تفتان شاہراہ، نوشکی خاران شاہراہ، بولان اور کوہ سلیمان کی مرکزی شاہراہوں پر بھی مسلح ا فراد ناکہ بندی جاری ہے۔ اطلاعات کے مطابق، مسافروں اور قریب موجود چیک پوسٹوں پر موجود اہلکاروں کو یرغمال بنا کر حملے کیے جا رہے ہیں۔واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بم دھماکے، مسلح حملے اور لیویز تھانوں پر قبضے کرلیے گئے، متعدد اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا گیا جبکہ کئی مقامات پر مرکزی شاہراہیں بھی مسلح افراد کی جانب سے بند کردی گئی ہیں۔