بلوچستان
جیوانی میں پولیس تھانے پر حملہ، کوسٹل ہائی وے کی ناکہ بندی، متعدد گاڑیاں نذر آتش
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)گوادر میں بھی نامعلوم مسلح افراد نے جیوانی میں پولیس تھانے پر حملہ کیا۔ جیوانی میں کوسٹل ہائی وے پر واقع سنٹسر پولیس تھانے پر مسلح افراد نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں تھانے کے اہلکاروں کو گھنٹوں یرغمال بنا کر رکھا گیا۔ مسلح افراد نے کوسٹل ہائی وے پر ناکہ بندی کرتے ہوئے پولیس کی چیک پوسٹ سمیت پولیس کی گاڑیوں کو بھی نذر آتش کر دیا۔ اس کے علاوہ، ہائی وے پر چلنے والی دیگر سامان لیجانے والی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔پولیس کے مطابق حملہ ایرانی سرحد سے 15کلومیٹر کے فاصلے پر واقع سینٹر تھانے پر کیا گیا جس میں پولیس تھانے کے ساتھ کھڑی 2 گاڑیوں کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔