اسلام آباد
وزیراعظم شہباز شریف كي موسیٰ خیل میں بس پر دہشتگرد حملے كي شديد مذمت اور غصے كا اظهار
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیراعظم محمد شہباز شریف کی بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل میں مسافر بس پر دہشتگرد حملے پر شدید غم وغصہ کا اظہار اور شدید مذمت۔وزیراعظم کی شہداء کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا ۔وزیراعظم کی مقامی انتظامیہ کو لواحقین کے ساتھ مکمل تعاون اور زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت ۔وزیراعظم نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو واقعے کی فوری تحقیقات کی ہدایت كي۔وزیراعظم نے كها كه اس واقعے کے ذمہ دار دہشتگردوں کو قرار واقعی سزائیں دی جائیں گی۔ملک میں کسی بھی قسم کی دہشتگردی قطعاً قبول نہیں۔ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔