بلوچستان

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل كي موسيٰ خيل ميں بس پر دهشتگردوں كي فائرنگ كي شديد مذمت


کوئٹہ (قدرت روزنامہ) گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے بلوچستان کے علاقے موسیٰ خیل کے قریب دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں بس میں سوار مسافروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے تمام قانون نافذ کرنے والے اداروں پر زور دیا کہ وہ دہشت گردی کے اس بدترین واقعہ میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائیں۔ گورنر بلوچستان نے سوگوار خاندانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے شہداء کی مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر جمیل اور ہمت عطا کرنے کی دعا کی۔

متعلقہ خبریں