قلات ، فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ ، سب انسپکٹر ، لیویز اہلکاروں اور قبائلی رہنما سمیت 10افراد جاں بحق


قلات (قدرت روزنامہ) فورسز اور دہشتگردوں میں جھڑپ ، سب انسپکٹر ، لیویز اہلکاروں اور قبائلی رہنما سمیت 10افراد جاں بحق هوگئے ۔قلات رات گئے مہلبی کے مقام پر سیکیورٹی فورسز اورحملہ آوروں کے درمیان شدید جھڑپیںهوئيں۔ليويز كنٹرول روم كے مطابق جھڑپوں میں چار لیویز اہلکار سپاہی احسان اللہ سپاہی علی اکبر سپاہی رحمت اللہ اور سپاہی نصیب اللہ جاں بحق ہوگئے۔ فائرنگ سے پولیس کے سب انسپکٹر حضوربخش بھی جاں بحق هوگئے ۔فائرنگ سے قبائلی رہنماء سے ملک زبر محمد حسنی بھی جاں بحق هوگئے ۔ليويز كنٹرول روم كے مطابق فائرنگ سے ملک ہوٹل پر 2شہری بھی جاں بحق ہوگئے۔حملے میں جاں بحق کی تعداد 10ہیں۔جبکہ اسسٹنٹ کمشنر سمیت پانچ لیویز اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں علاج کے لیے خضدار اور کوئٹہ منتقل کردیاگیاہیں۔