سبی کے علاقے کولپور سے 6 افراد کی لاشیں برآمد
کوئٹہ (قدرت روزنامہ)بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے کولپور سے 6 افراد کی لاشیں ملیں ہیں۔
اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا ہے کہ سبی کے علاقے کولپور کے پہاڑیوں سے انتظامیہ کو 6 لاشیں ملی ہیں، مقتولین کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا، لاشیں سول اسپتال منتقل کی جارہی ہیں، لاشوں کی شناخت اب تک نہیں ہوئی۔
پولیس کے مطابق 2لاشیں تباہ شدہ برج کے ملبے تلے دبی ہوئی ہیں جبکہ 4افراد کی لاشیں قومی شاہراہ سے کولپور کے مقام پر ملیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات بلوچستان کے مختلف علاقوں میں لیویز اور پولیس پر حملے کیے گئے۔ قلات میں قومی شاہراہ پر لیویز موبائل پر فائرنگ ہوئی۔ دو لیویز اہلکار شدید زخمی ہوگئے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کے حملے میں 23 مسافر اور 5 اہلکاروں سمیت 33 افراد جاں بحق ہو گئے بیلہ میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔