پی ٹی اے کا مختلف موبائل سمیں 15 اکتوبر سے بلاک کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پی ٹی اے نے مختلف موبائل سمیں 15 اکتوبر سے بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت نے ایسی تمام موبائل سمیں بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو مردہ افراد کے نام پر ہیں یا پھر ایکسپائرڈ یا منسوخ شناختی کارڈ پر کام کر رہی ہیں، پی ٹی اے نے موبائل سمیں 15 اکتوبر سے بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے نادرا کی ڈیٹا بیس سے حاصل شدہ مواد کی بنیاد پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ایسا شخص نے موبائل سم حاصل کی ہو اور اس کا اب انتقال ہو چکا ہے تو وہ سم 15 اکتوبر کو بلاک کر دی جائے گی، سم بلاک کرنے کا عمل تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔
پہلے مرحلے میں وہ موبائل سمیں بلاک کی جائیں گی جو جعلی یا منسوخ شدہ شناختی کارڈ پر لی گئی ہیں، دوسرے مرحلے میں وہ سمیں بلاک ہوں گی جن کے شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہو چکی ہے، تیسرے مرحلے میں ایسے موبائل سمیں بند کی جائیں گی جن کی رجسٹریشن کرانے والے انتقال کر چکے ہیں۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ وہ افراد جو ایسی سمیں اپنے نام منتقل کروانا چاہتے ہیں وہ متعلقہ دستاویزات کے ساتھ کسی بھی فرنچائز یا سروس سینٹر پرآ کر سمز اپنے نام کروالیں تاکہ ان کی سمیں بند نہ ہو سکیں۔