دشمن سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں انارکی پیدا کرنا چاہتا ہے،محسن نقوی
بلوچستان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہوں۔ امن کی فضا برقرار رکھنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات تحقیقات کے بعد حقائق ثبوت کے ساتھ سامنے لائیں گے۔ تخریب کاری کے یہ واقعات پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش ہے۔ دشمن سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں انارکی پیدا کرنا چاہتا ہے۔
سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بروقت کارروائی کرکے 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا۔ بلوچستان میں قیام امن کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔ دہشتگردوں اور سہولت کاروں کو چھپنے کی جگہ نہیں ملے گی۔ بلوچستان حکومت کے ساتھ رابطے میں ہوں۔ امن کی فضا برقرار رکھنے کیلئے موثر اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں یک بعد دیگرے دہشت گردی کے واقعات میں شہداء کے لواحقین کے غم میں برابر کےشریک ہیں۔ کوئی اگر یہ سمجھتا ہے کہ بزدلانہ کارروائیوں سے قوم کے غیرمتزل عزم کو شکست دے سکتا ہے تو یہ بھول ہے۔
دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رہے گی۔بلوچستان میں امن وامان کی صورتحال کو مستقل بنیادوں پر مانیٹر کیا جارہا ہے۔