انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی حکام کی معلومات کی بنیاد پر پہاڑی علاقے میں آپریشن کیا گیا، جس کے دوران ان کے والد شہیدہوئے . جمیل بگٹی کہا کہ "بلوچ عوام کے حقوق کیلئے ان کے والد کی طرف سے شروع کی گئی تحریک پروان چڑھی ہے، جو بلوچستان کے بلوچ عوام کے ساتھ ساتھ پنجاب اور سندھ میں بھی پھیل چکی ہے . انہوں نے کہا کہ اکبر بگٹی کے جانب سے بلوچ عوام کی حقوق کیلئے تحریک کا آغازآج پروان چڑ رہا ہے . نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے کہا،پارلیمانی پالیسیوں پر عمل پیراسیاسی جماعتوں میں کوئی قیادت نہیں ہے، لیکن میں نواب بگٹی کے مشن کو آگے بڑھتا ہوا دیکھ رہا ہوں، بلوچستان کی بیٹیاں اب اس تحریک کو مضبوط کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہیں . . .
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نواب اکبر خان بگٹی کے صاحبزادے نوابزادہ جمیل اکبر بگٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حکام نے پاکستانی حکام کو ان کے والد کے بارے میں اس وقت مطلع کیا جب وہ پہاڑوں میں تھے، کیونکہ وہ رابطے کے لیے امریکی سیٹلائٹ فون استعمال کر رہے تھے . اس بات نوابزادہ جمیل بگٹی نے اتوار کو اکبر بگٹی کی 18ویں برسی کے موقع پر کوئٹہ کے نواحی علاقے میاں غنڈی میں واقع بگٹی بولک میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا .
متعلقہ خبریں