حملے کرنے والے ناراض بلوچ نہیں دہشتگرد ہے ،ان کا پورا بندوبست ہوگا، وزیرداخلہ


لاہور(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ہمیں بلوچستان میں حملہ کرنے والے اور ان کے پیچھے موجود ہاتھ کا پتہ ہے،لیڈرشپ نے فیصلہ کیا ہے کہ تخریب کاروں کو بھرپور جواب دیا جائے گا،اس حوالے سے بلوچستان حکومت سے رابطے میں ہیں۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہمارے 14 اہلکارجاں بحق ہوئے ہیں ،ہم نے 21 حملہ آوروں کو ہلاک کیا ،جس طریقے سے انہوں نے یہ پلان کیا تھا ان کےعزائم کچھ اور تھے لیکن ہمارے اہلکاروںنے ان کے عزائم کو ناکام کیا،وزیراعلیٰ بلوچستان مسلسل رابطے میں ہیں امید ہے جس طرح کی وہ حکمت عملی بنارہے ہیں بہت جلد نتیجہ ملے گا۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا ہے کہ تخریب کاروں کا پورا بندوبست ہوگا،حملے کرنے والے ناراض بلوچ نہیں تخریب کاروں د ہیں،دہشتگردوں کو ان کی طرح ہی جواب دینگے، ناراض بلوچوں کو منائیں گے، لیکن دہشتگردوں سے کوئی بات نہیں ہوگی۔