حق دو تحریک بلوچستان کا گوادر میں بجلی بحران کیخلاف سخت ردعمل دینے کا فیصلہ
گوادر(قدرت روزنامہ)گوادر میں 24 گھنٹے کے اندر بجلی معمول پر نہیں آئی تومکران کوسٹل ہائی وے سربندن کراس کو بند کیا جائے گا،لوگوں کی تکلیف اب برداشت سے باہر ہوچکی ہے،سخت عوامی ردعمل دیا جائے گا، حق دو تحریک بلوچستان کا گوادر میں بجلی بحران کے خلاف سخت ردعمل دینے کا فیصلہ ۔تفصیلات کے مطابق حق دو تحریک بلوچستان کے مرکزی آفس سے جاری بیان میں واضح کیا گیا کہ اگر 24 گھنٹوں کے اندر گوادر میں بجلی معمول پر نہیں لایا گیا تو 24 گھنٹے بعد سربندن کراس کو بند کیا جائے گا جس کی ذمہ داری اداروں پر ہوں گی۔بیان میں واضح کیا گیا کہ لوگوں کی تکلیف اب برداشت سے باہر ہوچکی ہے اور ادارے شرافت کی زبان نہیں سمجھتے اس لئے اب سخت عوامی ردعمل دیا جائے گا۔