کوئٹہ کی غیور عوام کا موسیٰ خیل میں دہشتگردانہ حملے پر اظہارِ افسوس


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کی غیور عوام نےموسیٰ خیل میں دہشتگردانہ حملے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں دہشتگرد تنظیم بی ایل اے نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بم دھماکے اور فائرنگ کیں،حملہ آوروں نے ضلع موسیٰ خیل راڑاشم میں بسوں اور ٹرکوں کو روک کر مسافروں کو اتارا۔
دہشتگردوں نے مسافروں کی شناخت چیک کی اور 23 معصوم افراد جن کا تعلق صوبہ پنجاب سے تھا، کو گولی مار کر شہید کر دیا۔
اس واقعے پر کوئٹہ کی غیور عوام نے شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ”ہم دہشتگرد تنظیم بی ایل اے کی طرف سے معصوم لوگوں پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں””ان میں سے متعدد افراد کا تعلق صوبہ پنجاب سے تھا جو یہاں مزدوری کے غرض سے آئے تھے۔
ان محنت کش غریب افراد کو مارنا انتہائی بزدلانہ عمل ہے،حکومت کو چاہیے کہ جلد از جلد ان دہشتگردوں کے خلاف سخت ایکشن لے تاکہ آئندہ ایسا ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو”
علاقہ مکینوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک اور بالخصوص بلوچستان سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف حکومت اور افواج پاکستان کی جنگ ہمیشہ جاری رہے گی اور ہم ہمیشہ ان کا ساتھ دیں گے۔