کوئٹہ میں وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم سیکیورٹی اجلاس


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کوئٹہ پہنچ گئے۔
صوبائی وزراء اسفند یار کاکڑ اور علی مدد جتک نے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیر مقدم کیا۔ آئی جی پولیس بلوچستان اور اعلی حکام بھی ائیر پورٹ پر موجود تھے۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی سے ملاقات کی۔
وزیر اعلی ہاؤس میں صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر اعلی سطح کا اجلاس جاری ہے جس میں بلوچستان کے صوبائی وزراء، چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، آئی جی فرنٹیئر کور نارتھ، آئی جی فرنٹیئر کور ساؤتھ، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی جی لیویز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اعلی حکام شریک ہیں۔
اجلاس میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے حالیہ واقعات کے تناظر میں امن و امان کے لئے مزید اقدامات اٹھائے جائیں گے۔