توشہ خانہ ٹو کیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)احتساب عدالت میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت 30اگست کو ضمانت بعدازگرفتاری کی درخواستوں پر سماعت کرے گی،عدالت نے نیب توشہ خانہ ٹو کیس کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا، بیرسٹر سلمان صفدر اور خالد یوسف چودھری کے ذریعے درخواستیں دائر کی گئیں۔