علی امین گنڈاپور کی پنجاب میں حماد اظہر کی جگہ شیخ وقاص کو لانے کیلئے بانیٔ پی ٹی آئی سے سفارش


پشاور(قدرت روزنامہ)وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور پنجاب میں بھی سیاسی عہدیداروں کی تبدیلیوں کے لیے کوشاں ہیں .
پارٹی کے ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور نے حماد اظہر کو ہٹانے کے لیے متبادل کا نام بھی پیش کیا ہے، علی امین گنڈا پور نے حماد اظہر کو ہٹوا کر شیخ وقاص اکرم کو لانے کے لیے بانیٔ پی ٹی آئی سے سفارش کی ہے .


پارٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر اور میاں اسلم اقبال کے اختلافات کے باعث پنجاب میں اتفاقِ رائے میں مشکلات تھیں، شیخ وقاص کو پنجاب کا پارٹی صدر بنانے کے لیے علی امین اور شبلی فراز بانیٔ پی ٹی آئی کو قائل کر رہے ہیں .
پاکستان تحریکِ انصاف کے ذرائع کے مطابق پنجاب میں متبادل عہدیداروں کے لیے کے پی ہاؤس میں رہائش اور مکمل انتظامات کیے گئے ہیں .
ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور نے بانیٔ پی ٹی آئی کو پیغام میں کہا ہے کہ میاں اسلم اقبال پارٹی کو متحد نہیں رکھ سکیں گے، حماد اظہر کے نام پر تحفظات ہیں اس لیے متبادل نام ہونا چاہیے .

. .

متعلقہ خبریں