موسیٰ خیل ، قلات اورکھڈ کوچہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،نیشنل پارٹی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)نیشنل پارٹی کے ترجمان نے موسیٰ خیل اور قلات کھڈ کوچہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مزمت کی۔ بیان میں کھاگیا کہ موسی خیل میں گات لگا کر قومی شائراہوں پر جس طرح لوگوں کو گاڑیوں سے اتار کر قتل کیا گیا اور گاڑیوں کو سامان کے ساتھ نظرآتش کیا گیا اس کی جس قدر بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ بلوچستان میں دہشت گردی کی حالیہ لہر انتہائی بیانک ہے جو باشعور سیاسی و سماجی اداروں اور اہل دانش و قلم کو سوچنے پر مجبور کرتا ہے کہ ایسے انسانیت سوز اقدامات و واقعات کے تدارک کے لیے اپنا سیاسی و سماجی کردار ادا کریں۔ بیان میں کہاگیا کہ بلندوبانگ دعوں کے باوجود ریاست اور اس کے ادارے دہشت گردی کو قابو کرنے اور بلوچستان میں امن و امان برقرار رکھنے میں بری طرح ناکام دیکھائی دے رہے ہیں۔ بلوچستان کے سنگین صورتحال حکومتوں اور اداروں کی تسلسل کے ساتھ جاری ناکام پالیسیوں اور حکمت عملی کے واضع ثبوت ہیں۔