بلوچستان میں تخریبی کارروائیوں کے مقدمات سی ٹی ڈی تھانے میں درج
کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے متعدد اضلاع میں دہشتگردانہ کارروائیوں کے مقدمات سی ٹی ڈی تھانہ میں درج کر لئے گئے۔ سی ٹی ڈی، ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل، بولان، مستونگ، لسبیلہ، قلات، سمیت آٹھ واقعات کے مقدمات انسداد دہشتگردی، قتل، اقد ام قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق واقعات کالعدم تنظیم کی جانب سے کیے گئے، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، واقعے میں جاں بحق افراد کی میتیں شناخت کے بعد ورثا کے حوالے کر دیں، انکا ریکارڈ بھی مرتب کیا گیا ہے۔