حب میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص قتل، ایک زخمی
حب(قدرت روزنامہ)حب ریور روڈ موچکو پولیس تھانہ کراچی ایریا میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں کی جاموٹ قومی اتحاد حب کے صدر محمد اسماعیل جاموٹ اور صلاح الدین پر فائرنگ جس کے نتیجے میں صلاح الدین گولیاں لگنے سے موقع پر جاں بحق ہوگیا، مقتول کی لاش کراچی اسپتال منتقل کردیا گیا اور اسماعیل جاموٹ کے زخمی ہونے کے اطلاعات موصول ہوئی۔