کھڈکوچہ میں تھانہ نذر آتش، حملہ آوروں کے قبضے کی کوشش ناکام، شاہراہ بحال کردی، ڈی جی لیویز


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)مستونگ کھڈکوچہ بدرنگ تھانے کو آگ لگائے جانے کی اطلاعات جبکہ سیکورٹی اداروں کی جانب سے لکپاس ٹنل کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے دونوں جانب سے بند کردیا گیا۔ مستونگ کے علاقے بدرنگ میں مسلح افراد کی قبضے کی کوشش ناکام بنادی۔ ڈی جی لیویز نصیب اللہ کاکڑ کے مطابق لیویز اور سیکورٹی فورسز کی کارروائی سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ ڈی جی لیویز نے بتایا کہ علاقے اور شاہراہ پر سیکورٹی بڑھا دی ہے۔ کارروائی کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کوئٹہ کراچی شاہرا پر ٹریفک بحال کردی گئی ہے۔ مستونگ لیویز ترجمان کے مطابق کوئٹہ کراچی شاہراہ ٹریفک کے لئے بحال ہے، ڈپٹی کمشنر مستونگ سید سمیع اللہ آغا اسسٹنٹ کمشنر مستونگ محمد اکرم حریفال اور دیگر موقع پر موجود ہیں۔