بلوچستان میں طوفانی بارشیں، سیلابی ریلے میں ایک شخص بہہ گیا


کوئٹہ(قدرت روزنامہ)بلوچستان کے مختلف علاقوں میں طوفانی بارشوں سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیاجبکہ متعدد علاقوں میں سیلابی ریلوں کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آنے سے آمدورفت معطل ہوگئی۔محکمہ پی ڈی ایم اے بلوچستان کے مطابق منگل کوکوئٹہ،زیارت،مستونگ،جھل مگسی،جعفرآباد،اوستہ محمد،آواران ،لسبیلہ سمیت ملحقہ علاقوں میں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری رہاضلع مستونگ کے علاقے دشت میںایک ٹریکٹر ٹرالی سیلابی ریلے میں بہہ گئی جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرازخمی ہوگیاکوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ پر بارش کے باعث پانی جمع ہوگیاجبکہ شابان اوراوڑک کے علاقوں میں بھی سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی زیارت میں کان ندی میں طغیانی کے باعث کوئٹہ زیارت روڈ پر ٹریفک معطل ہوگئی آواران میںتیران ندی میں سیلاب کے باعث آواران جھاﺅ روڈ بند ہوگیاجبکہ خضدارسے جھل مگسی جانے والاایم 8موٹروے شاہراہ بھی بند ہوگئی کوئٹہ سے کولپور کے درمیان بھی سیلابی ریلوں کے باعث ٹریفک معطل ہے دوسری جانب این ڈی ایم اے نے سبی ،زیارت،کوہلو،بارکھان ،ڈیرہ بگٹی ،کوئٹہ ،قلات،خضدار،جعفرآباد،آواران ،پنجگور،واشک ،مستونگ میں31اگست تک طوفانی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے جس سے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہائی الرٹ جاری کردیا ہے۔