بلوچستان: بیلا آپریشن کے دوران ہلاک دہشتگردوں کی تصاویر منظرعام پر آگئیں

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 25 اور 26 اگست کی درمیانی شب بی ایل اے کے دہشتگردوں نے بلوچستان میں متعدد مقامات پر حملے کیے،سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے 21 دہشتگردوں کو ہلاک کیا . سکیورٹی ذرائع کے مطابق بیلا میں آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے 5 دہشتگردوں کی تصاویر بھی منظرِعام پر آگئیں ہیں .

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق اب تک دہشتگردی کے واقعات میں ملوث دہشتگردوں ميں سے کوئی گرفتاری نہیں ہوئی، مارے گئے دہشتگردوں کی لاشوں کی شناخت کیلئے نادرا سے رجوع کیا گیا ہے . واضح رہے کہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں دہشتگرد کارروائیوں کے مقدمات سی ٹی ڈی تھانہ میں درج کرلیے گئے ہیں . ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل، بولان، مستونگ، لسبیلہ اور قلات میں 8 واقعات کے مقدمات درج کیے گئے ہیں، مقدمات انسداد دہشتگردی، قتل، اقدام قتل اور دیگر دفعات کے تحت درج کیے گئے ہیں . سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں کی لاشوں کی شناخت کیلئے نادرا سے رجوع کیا گیا ہے، دہشتگردوں کے انگوٹھوں کے نمونے نادرا کو بجھوا دیے گئے ہیں، بعض دہشتگردوں کے جسمانی اعضا پنجاب فارنزک لیب کو بجھوائے گئے ہیں . واضح رہے کہ دو روز قبل بلوچستان کے متعدد اضلاع میں دہشتگردی کے پے در پے واقعات میں 37 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے . بلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 21 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 14 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا . . .

متعلقہ خبریں