بلوچستان میں دہشتگردی کس نے کی یہ کل بتاؤں گا: گورنرسندھ کامران ٹیسوری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک میں بے امنی پھیلانے والےعناصر بلوچستان جیسے واقعات کرتے ہیں۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ بلوچستان میں دہشتگردی کس نے کی یہ کل بتاؤں گا۔
گورنر سندھ نے اولمپک گولڈ میڈلسٹ کو عزیزآباد میں نہاری کھلائی بعد ازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلد ارشد ندیم کے گاؤں کا دورہ کروں گا۔
اس موقع پر گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ کراچی کے کھانے اچھے ہیں، شہر کےعوام بہت محبت دے رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گورنرسندھ کامران ٹیسوری کا شکر گزارہوں انہوں نے بہت عزت دی، ان سے دوسری ملاقات ہے اچھے لوگوں سے ملنے پر دوبارہ ملاقات کا دل چاہتا ہے۔
گورنر سندھ عزیز آباد میں نہاری کھلانے کے بعد ارشد ندیم کو لسی پلانے برنس روڈ پر لے آئے۔