اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد عائشہ ٹاکیہ کی انسٹاگرام پر واپسی، ٹرولرز کو نشانے پر لے لیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)سوشل میڈیا صارفین کی ٹرولنگ سے تنگ آکر اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد بالی وڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیہ ایک بار پھر انسٹاگرام پر لوٹ آئیں اور آتے ہی ٹرولرز کو نشانے پر لے لیا۔
شند روز قبل بالی وڈ اداکارہ عائشہ ٹاکیہ نے سوشل میڈیا صارفین کی ٹرولنگ سے تنگ آکر اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا تھا۔
سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ‘وانٹڈ’ سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ عائشہ ٹاکیہ جو کہ اب عائشہ فرحان ہیں، کافی عرصے سے فلمی دنیا سے دور ہیں، تاہم سوشل میڈیا پر اداکارہ مداحوں کے درمیان رہتی ہیں۔
حال ہی میں عائشہ ٹاکیہ نے انسٹاگرام پر اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جسے دیکھ کر مداح حیران رہ گئے کیونکہ نئے روپ میں وہ بالکل نہیں پہچانی جارہی تھیں۔
مداحوں کی جانب سے اداکارہ کے اس انداز کو بالکل پسند نہیں کیا گیا اور اکثر نے اس انداز پر ان پر تنقید کی گئی جس کے بعد سوشل میڈیا ٹرولنگ سے تنگ آکر انہوں نے اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا تھا۔
لیکن اب اداکارہ نے دوبارہ اپنا انسٹاگرام اکاؤنٹ بحال کرلیا ہے اور اپنی پہلی ہی پوسٹ میں ٹرولنگ کرنے والوں کو نشانے پر لے لیا۔
اکاؤنٹ بحال کرنے کے بعد اداکارہ نے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کی گئی پہلی پوسٹ میں اپنی لُکس پرتنقید کرنے والوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ’رائے رکھنے والے مزدوروں کیلئے‘ (For the peasants with an opinion)۔
اپنے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی نئی ریل میں انہوں نے لکھا کہ ’جلن ہو رہی ہے؟ ڈارلنگ تمہارا زیادہ سے زیادہ بھی، میرے کم سے کم ترین تک بھی نہیں پہنچ سکتا‘ (Jealous? Darling, your maximum doesn’t even reach my minimum)۔