ٹنڈوجام ٹول پلازہ پر ٹرانسپورٹرز کا احتجاج ختم ، ڈی ایس پی سمیت 5 پولیس افسران زخمی


کراچی (قدرت روزنامہ)حیدرآباد میرپور خاص روڈ پر قائم ٹنڈوجام ٹول پلازہ کے قریب ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کے دوران ڈی ایس پی سمیت 5 پولیس افسران زخمی ہوگئے تاہم پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
ٹول ٹیکس میں اضافے کے خلاف ٹرانسپورٹرز ٹنڈوجام ٹول پلازہ کے قریب سراپا احتجاج تھے، احتجاج کے دوران پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج اور ہوائی فائرنگ کی گئی جب کہ 12 ٹرانسپورٹرز کو گرفتار کرلیا گیا۔
دوران احتجاج مظاہرین کے پتھراؤ سے ڈی ایس پی سمیت 5 پولیس افسران زخمی ہوگئے تاہم پولیس کی کارروائی سے مظاہرین منتشر ہوگئے جس کے بعد ٹنڈوجام میرپورخاص روڈ کھول دی گئی۔
پولیس کے مطابق 10گھنٹے سے جاری احتجاج کے باعث ٹنڈوجام میرپورخاص میں ٹریفک جام تھا، ڈپٹی کمشنر سےمذاکرات کے باوجود مظاہرین احتجاج ختم کرنے کو تیار نہ تھے۔