نیپرا فیصلوں کا ازسرنو جائزہ، صارفین کو ریلیف کا امکان
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ٹیرف کے حوالے سے نیپرا اپنے 20 فیصلوں کا از سر نو جائزہ لے گی جس کے نتیجے میں بجلی صارفین کو مالی ریلیف ملنے کا امکان ہے۔
عدالتی رولنگ کے بعد کے الیکٹرک اس ریویو سے خارج ہے، عدالت نے نیپرا کو فیول پرائس ایڈ جسٹمنٹ اور سہ ماہی ٹیرف ایڈ جسٹمنٹ میں اضافے کے حوالے سے اپنے گزشتہ فیصلے پر نظر ثانی کی ہدایت کی تھی۔
یہ ہدایت ایک ٹربیونل یبونل اور اسلام آباد ہائیکور ٹ نے دی تھی، اس حوالے سے نیپرا نے 20 فیصلے مارچ 2021 میں کیے تھے، ان فیصلوں کے ڈسکوز پر براہ راست اثرات مرتب ہوئے، ان پر نظر ثانی کی صورت ڈسکوز کو اضافی وصول رقوم صارفین کو واپس کرنا ہوگی۔
ٹربیونل اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے احکامات کے تحت نیپرا کو 3 ستمبر کو اس معاملے کی عام سماعت کرنا ہوگی۔
ٹربیونل نے گزشتہ 13فروری کو نیپرا فیصلوں کے خلاف اپیلوں کو بحال رکھا تھا۔