ابھیشیک ایشوریا میں طلاق کی افواہیں، بچن فیملی کی نئی ویڈیو نے مداحوں کو اداس کردیا


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی وڈکپل ابھیشیک اور ایشوریا کے درمیان گزشتہ برس سے طلاق کی افواہیں سرگرم ہیں تاہم حال ہی میں ابھیشیک صحافیوں پر شادی کی انگوٹھی دکھا کر تاحال شادی شدہ ہونے کا دعویٰ کرچکے ہیں لیکن اس کے باوجود بھارتی میڈیا کے کیمروں کی نگاہیں بچن فیملی کی ہر حرکات وسکنات کو مرکوز رکھے ہوئے ہیں۔
حال ہی میں سامنے آنے والی بچن فیملی کی ویڈیو نے ایک بار پھر ایشوریا اور ابھیشیک بچن کے مداحوں کو اداس کردیا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو 2 روز قبل ممبئی ائیر پورٹ کی ہے جس میں ابھیشیک بچن کو بہن شویتا نندا اور والدہ جیا بچن کے ہمراہ ممبئی ائیرپورٹ پر دیکھا گیا۔
اس موقع پر ابھیشیک نے والدہ اور بہن سے الگ راستہ اختیار کیا اگرچہ اداکار نے فوٹوگرافرز کو ہاتھ جوڑے اشارہ کیا لیکن تصاویر لینے کے لیے نہیں رکے اور گاڑی کی جانب بڑھ گئے۔
اس موقع پر بچن فیملی میں ایک بار پھر ایشوریا اورآردھیا کی غیر موجودگی کو نوٹس کیا گیا، ایشوریا اور ابھیشیک کے مداح اس غیر موجودگی کو تاحال دونوں اداکاروں کے درمیان علیحدگی تصور کررہے ہیں۔
تاہم کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ بچن فیملی ایشوریا اور آرادھیا کے بغیر ادھوری سی ہے، کچھ صارفین نے سوال کیے کہ بہن اور والدہ تو ساتھ ہیں لیکن ایشوریا اور آرادھیا کہاں ہیں؟
واضح رہے کہ ابھیشیک ایشوریا علیحدگی کی افواہوں کی وجہ سے کئی عرصے سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں تاہم ان قیاس آرائیوں پر ایشوریا اور ابھیشیک کے اہل خانہ کی جانب سے تاحال کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔
بالی وڈ جوڑے کے درمیان علیحدگی کی خبریں اس وقت عروج پر آئیں جب مکیش امبانی کے بیٹے آننت امبانی کی شادی کے فوٹو شوٹ میں بچن خاندان کو ایشوریا رائے اور آردھیا کے بغیر دیکھا گیا۔
دوسری جانب ایشوریا بھی بیٹی آرادھیا کے ساتھ اکیلے پہنچی تھیں جس سے اداکاروں کے درمیان دوری کی خبروں نے جنم لیا۔